سیاسیات-الیکشن کمیشن نے انتخابات میں ممکنہ اثر انداز ہونے والے افسران کو تبدیل کرنےکی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سمیت سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں، انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، صاف و شفاف الیکشن کے لیے وفاق اور صوبوں میں انتظامی ردوبدل کیا جائے، ان تمام انتظامی افسران کا ردو بدل کیا جائے جو انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہےکہ سندھ اور بلوچستان میں کمشنرز، آر پی اوز اور سی پی اوز ، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز، اے ڈی سی آرز اور اسسٹنٹ کمشنرز تبدیل کیے جائیں، الیکشن پر ممکنہ اثر انداز ہونے والے وفاقی سیکرٹریز کو بھی تبدیل کر دیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ وفاق میں بھی تبادلے اور تقرریاں الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر نہ کی جائیں۔