اپریل 6, 2025

نگراں وزیراعظم کے لئے نواز شریف اور زرداری کی کئی بار مشاورت کے باوجود کوئی نام فائنل نہ ہو سکا

سیاسیات- نگراں وزیراعظم کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے مختلف ناموں پر غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم کے لیے حکومت اور اتحادیوں میں مشاورت جاری ہے، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور آصف علی زرداری کئی بار مشاورت کرچکے ہیں  اور رواں ہفتے حتمی نام کا فیصلہ کرلیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی جانب سے نامزد کردہ نام وزیر اعظم کو پیش کیے جائیں گے جب کہ وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے مابین بدھ کو مشاورت کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 − four =