نومبر 24, 2024

ایران کی مدد سے روس ڈرون فیکٹری بنا رہا ہے۔ امریکہ کا الزام

سیاسیات- امریکی انٹیلی جنس نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران کی مدد سے روس اپنے شمالی علاقے میں ڈرون تیار کرنے کے لیے ایک فیکٹری بنا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے تجزیہ کاروں نے صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو میں بتایا کہ روس کے ڈرون بنانے کی فیکٹری کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔

امریکی انٹیلی جنس کے مطابق روس میں ڈرون بنانے کی فیکٹری کی تعمیر آئندہ برس تک مکمل ہوجائے گی۔ ایران کی روس کو ڈرون فیکٹری کی تعمیر میں مدد کے یوکرین جنگ پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

انٹیلی جنس تجزیہ کاروں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ ایران جلد ہی روس کو بغیر پائلٹ کے طیاروں کا ایک نیا ذخیرہ فراہم کرے گا۔ ایران ڈرون، ہتھیاروں اور مارٹروں کی روس منتقلی کرنے کے لیے بحیرہ قزوین کا انتخاب کرتا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایران ڈرونز اور اسلحے کی روس منتقلی کے لیے ایسے بحری جہازوں کا استعمال کرتا ہے جن ٹریکنگ سسٹم نہیں ہوتا تاکہ نقل و حرکت دنیا کی آنکھوں سے اوجھل رہے۔

خیال رہے کہ امریکہ نے اپریل میں روس کے الابوگا اسپیشل اکنامک زون کے اندر ڈرون مینوفیکچرنگ پلانٹ کے مجوزہ مقام کی ایک سیٹلائٹ تصویر بھی جاری کی تھی۔

ایران اور روس امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے آئے ہیں تاہم ایران نے بعد میں روس کو ڈرونز کی فراہمی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ یوکرین جنگ سے پہلے کی بات تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 5 =