سیاسیات- چیئرمین پی ٹی آئی نے آج ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت لیگل ٹیم کا اجلاس ختم ہوا جس میں ڈاکٹر بابر اعوان، شعیب شاہین، شیر افضل مروت اور دیگر وکلا نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
لیگل ٹیم نے آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی اقدمات بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔