دسمبر 24, 2024

سعودی عرب سے ریفائنری سیکٹر میں 14 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ ہوگا۔ مصدق ملک

سیاسیات- وفاقی وزیر توانائی مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ریفائنری سیکٹر میں 14 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی معاہدہ 24 جولائی کو ہوگا، آذربائیجان سے12 ایل این جی کارگو جہاز خریدے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فرٹیلائزر سیکٹر کو سستی گیس دینے کی ہمیشہ مخالفت کی ہے، ان کی سبسڈی ختم کر کے کسان کو ملنی چاہیے، فارمولا کابینہ میں پیش کرچکا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرٹیلائزر سیکٹرز کے سستی گیس معاہدوں کی معیاد ختم ہورہی ہے، انہیں گیس فراہم کرنے کے نئے معاہدے نئی شرائط پر ہوں گے۔ مصدق ملک نے مزید کہا کہ صنعتوں کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کی نئی پالیسی متعارف کرارہے ہیں، سستی ایل این جی فراہم کرنے کیلئے صنعتکاروں سے ملاقات کا شیڈول طے پاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ جاری ہے، پاکستان کو اسمگلنگ سے 120 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

17 − one =