جنوری 15, 2025

دبئی ایک بار پھر سرگرمیوں کا مرکز، زرداری کے بعد نواز شریف کی آمد

سیاسیات-عبوری حکومت کے قیام سے پہلے دبئی ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔

ذرائع کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب سے واپس دبئی پہنچ گئے ہیں جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو نے بھی دبئی میں ڈیرہ ڈال دیا ہے۔

گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے سے دبئی پہنچے تھے، سابق صدر کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں، آصف علی زرداری چند دن دبئی میں قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی قیادت مل بیٹھی تو نگران سیٹ پر اہم مشاورت کا امکان ہے ۔

مزید برآں  نواز شریف سے ملاقات کے بعد مریم نواز رات گئے وطن واپس پہنچی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nine + ten =