سیاسیات- سوئیڈن کے بعد یورپی ملک ڈنمارک میں بھی قرآن پاک نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ڈنمارک کے اسلام مخالف گروپ نے دارالحکومت کوپن ہیگن میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کا نسخہ نذرآتش کرکے بے حرمتی کی۔
اس کے علاوہ اسلام مخالف گروپ نے عراقی پرچم بھی نذرآتش کیا۔
اسلام مخالف گروپ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو بغداد میں سوئیڈن کے سفارتخانے پر حملے کا جواب قرار دیا۔
قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے گروپ نے توہین اسلام پر مبنی بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اور مقامی پولیس کی جانب سے سکیورٹی بھی فراہم کی گئی تھی۔