دسمبر 28, 2024

شادی پر مجھے 200 تولہ سونا دیا گیا، بہن کی شادی پر بھینسوں کو گولڈ کنگن پہنائے گئے۔ فردوس عاشق اعوان

سیاسیات- استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ انہیں شادی پر 200 تولہ سونا چڑھایا گیا۔

سوشل میڈیا پر فردوس عاشق اعوان کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے میزبان کے سوال پر اعتراف کیا کہ انہیں شادی کے وقت 200 تولے سونا چڑھایا گیا تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ہماری روایات ہیں، ہم نے بہن کی شادی پر دی گئی بھینسوں کو بھی سونے کے کنگن ڈال کر بھیجا تھا لیکن مجھے سونے سے محبت نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ آپ نے مجھے کبھی سونا پہنے بھی نہیں دیکھا ہوگا، اتنا سونا پہن کر مجھے اپنا آپ کارٹون سا محسوس ہوتا ہے۔

ازدواجی زندگی پر  بات کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ میرے شوہر اوورسیز پاکستانی ہیں، ان سے کئی مرتبہ لڑائیاں ہوئیں لیکن وہ میرے مزاج کو جانتے ہیں میرا غصہ وقتی ہوتا ہے، اس لیے وہ اب مجھے سمجھ گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + 2 =