دسمبر 26, 2024

ضلع کرم: معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے پر 12 کروڑ روپے جرمانہ عائد ہوگا

سیاسیات- ضلع کرم میں قبائلی عمائدین کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے بعد 7 روز سے جاری جھڑپیں ختم ہو گئیں۔

امن جرگے میں فریقین نے ایک سال تک فائر بندی کے معاہدے پر دستخط کر کے تنازع کو حل کیا۔

وفاقی وزیر ساجد طوری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرم میں فائر بندی کا معاہدہ نیک شگون ہے، معاہدے کی خلاف ورزی پر 12 کروڑ روپے جرمانہ ہو گا۔

ساجد طوری کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اصل مجرموں تک پہنچنے میں آسانی ہو گی، جہاں واردات ہو گی مجرموں کا پتہ لگا کر کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ضلع کرم میں 7 روز سے زمین کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں، قبائلی جھڑپوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 13 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ضلع کرم میں قبائلی تنازع کے بعد پیدا ہونے والی امن و امان کی خراب صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج اور ایف سی کو بھی طلب کیا گیا اور متنازع زمین پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × two =