دسمبر 28, 2024

ن لیگ کا پنجاب کے ہر حلقے سے انتخابات لڑنے کا اعلان

سیاسیات- مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات میں پنجاب کے ہر حلقے سے اپنا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کردیا، رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ آج سے انتخابی سرگرمیاں شروع کردے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بھرپور انداز سے انتخابی عمل کو آگے لے کر بڑھے اس لیے ن لیگ ملک کے تمام 297 صوبائی اور تمام 146 قومی اسمبلی کے حلقوں سے اپنے امیدوار نامزد کرے گی۔
انہوں ںے کہا کہ قبل ازیں ایسا ہوا ہے کہ بعض اضلاع میں ہم نے اپنے امیدوار نامزد نہیں کیے تھے لیکن ہم نے اس بار اسے چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے کیوں کہ ہم پارٹی کو یوسی کی سطح تک منظم کرچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 5 =