نومبر 26, 2024

آئی ایم ایف پروگرام کے باعث معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ وزیر اعظم

سیاسیات- وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

چشمہ 5 نیوکلئیر پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چشمہ 5 نیوکلئیر منصوبہ سنگ میل اور پاکستان اور چین کے باہمی تعاون کا عکاس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا۔ ایسے منصوبوں کا افتتاح ان افواہوں کا موثر جواب ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ  4 ماہ میں پاکستان کو معاشی دباؤ سے بچانے کے لیے چین کی حکومت نے متعدد اقدامات کیے۔ مشکل وقت میں عظیم دوست کے تعاون کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور چینی حکومت کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ معاونت پر سعودی عرب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چشمہ 5 نیوکلئیر منصوبہ  سستی توانائی کی پالیسی کا تسلسل ہے۔ عالمی  ایجنسی نے بھی منصوبے کو محفوظ قرار دیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve − four =