اپریل 5, 2025

فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد

سیاسیات-پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے شرپسند عناصر کیخلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سول سیکریٹریٹ لاہور میں چیف سیکرٹری کی زیر صدارت 4 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرے گا۔

دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پنجاب بھر میں سرچ اینڈ سویپ اور کومبنگ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں 280 ہاٹ سپاٹ کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ten + two =