نومبر 23, 2024

آسٹریلیا میں نبی مکرم اسلام(ص) کی شان اقدس میں گستاخی

سیاسیات- آسٹریلیا کے ایک ٹیچر نے اس کلاس روم میں جس میں مسلم طالبعلم بھی تھے، اہانت آمیز تصویر دکھا کر آنحضرت (ص) کی شان اقدس میں گستاخی کی۔

ذرائع کے مطابق ملبرن کے ایک اسکول کی طالبہ سارا عمار نے کہا کہ استاد نے حضرت محمد (ص) سے منتسب کلاس روم میں ایک تصویر دکھا کر آنحضرت کی اہانت کی جس پر میں نے اور دیگر مسلم طلبہ نے اعتراض کیا۔

سارا عمار کا کہنا تھا کہ کلاس روم میں استاد نے کہا کہ کس طرح مسلمان ایسے افراد کو جو اس قسم کے خاکے بناتے ہیں انھیں جان سے مار دیتے ہیں۔

سارا عمار کے والد نے اسکول انتظامیہ سے اس استاد کو کام سے برخاست کر کے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہانت کسی بھی طور پر برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھٹی کے بعد جب میں اپنی بیٹی کو اسکول سے لینے کیلئے گیا تو میری بیٹی بہت زیادہ اداس اور غمگین تھی۔

واضح رہے کہ فرانسیسی میگزین شارلی ابڈو نے 2015 میں اسی تصویر کو شائع کیا تھا جس کے بعد پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور اسلام اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس کے خلاف گستاخانہ خاکوں اور بیانات کو فوری طور پر بند کئے جانے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 + thirteen =