نومبر 24, 2024

وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد، جوبائیڈن کا جواب دینے سے گریز

سیاسیات-امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس برآمد ہونے والے سفید پاؤڈر کے کوکین ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق  وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد ہونے کے بعد اس کے استعمال یا چھوڑ کر جانے سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کوکین سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور دیگرمعاملات پر بات کرتے رہے۔ وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ سے کوکین برآمد ہونے کے وقت صدر جو بائیڈن اور ان کا بیٹا ہنٹر بائیڈن کیمپ ڈیوڈ میں موجود تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × three =