مئی 4, 2025

وزیر اعلی گلگت بلتستان جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار

سیاسیات- وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں عدالت نے نااہل قرار دے دیا۔

وزیراعلیٰ جی بی کے خلاف جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے لیے چیف کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نااہل قرار دے دیا۔

فیصلہ آنے کے فوری بعد وزیراعلیٰ کے خلاف اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔ اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے جی بی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے ممکنہ منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے اپوزیشن اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک جمع کرانے والے اراکین کی تعداد 9 ہے۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ خالد خورشید کی گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eighteen − six =