امریکہ نے جمعے کو ایران کی وزارت انٹیلی جنس اور سکیورٹی سمیت متعلقہ وزیر پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ پابندیاں اس وقت لگین جب ایرانی حکومت پر نیٹو اتحادی البانیہ کے خلاف سائبر حملے کے الزامات عائد کئے گئے ۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران پر لگنے والی پابندیاں امریکی دائرہ اختیار کے تحت نامزد کردہ کسی بھی اثاثے کو منجمد کرنے کی مجاز ہونے کے ساتھ ساتھ کسی بھی امریکی فرد یا کسی بھی ادارے (بشمول بین الاقوامی بینکوں) کو ایران کے ساتھ کاروبار کرنے کی ممانعت کرتی ہیں اور اس اقدام کا مقصد عالمی مالیاتی نیٹ ورکس تک ایران کی رسائی کو روکنا ہے۔
البانوی حکومت کے مطابق ایران نے مبینہ طور پر 15 جولائی کو یہ حملہ کیا تھا جو عوامی خدمات کو مفلوج کرنے اور حکومتی نظاموں میں ڈیٹا اور مواصلات تک رسائی کی کوششوں پر مبنی تھا۔
امریکہ کے مطابق اس حملے کے پیچھے ایرانی انٹیلی جنس وزارت کا ہاتھ تھا جو زیادہ تر ناکام رہا اور کوئی دیرپا نقصان نہیں ہوا۔