اپریل 5, 2025

پاکستان میں عید الاضحی پر 63 لاکھ سے زائد جانوروں کی قربانی کی گئی

سیاسیات-پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ رواں سال عیدالاضحیٰ پر 63 لاکھ 60 ہزار جانوروں کی قربانی کی گئی۔

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق قربانی میں 20 لاکھ بچھڑے، 35 لاکھ بکرے، 8 لاکھ چھترے اور60 ہزار اونٹ شامل ہیں۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ سال کی نسبت قربانی میں 28 سے 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث 35 فیصد کھالیں خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کے مطابق عید پر قربان کیے گئے جانوروں کی مالیت 376 ارب روپے ہے۔

خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں عید کے تینوں روز صبح سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + 8 =