نومبر 24, 2024

تہران: سوئیڈش سفیر کی وزارت خارجہ طلبی، قرآن کریم کی توہین پر شدید احتجاج

سیاسیات- سوئیڈن میں قرآن کریم کی توہین کا واقعہ رونما ہونے کے بعد سوئیڈش سفیر کی عدم موجودگی میں ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مغربی یورپ کے امور کے سربراہ نے حال ہی میں سوئیڈن میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقدسات کی توہین پر سوئیڈش حکومت کی خاموشی گستاخی کے مرتکب ہونے والوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہی ہے۔ حقوق انسانی کا بنیادی اور واضح ترین اصول یہ ہے کہ مذہبی اور دینی اقدار کا احترام کیا جائے۔

دفتر خارجہ کے عہدیدار نے سوئیڈن میں ہونے والے واقعے پر ایران کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی سوئیڈن میں ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں اگر بروقت روک تھام کی جاتی تو اسلامی مقدسات کی توہین کا واقعہ تکرار نہ ہوتا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 + 10 =