نومبر 24, 2024

امریکی سینیٹرز کا اسرائیل سے یوکرین کو آئرن ڈوم کی منتقلی پر ویٹو ختم کرنے کا مطالبہ

سیاسیات-امریکہ کے دو سینئر قانون سازوں نے اسرائیلی سے یوکرین کو آئرن ڈوم کی منتقلی سے متعلق ویٹو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی قانون سازوں نے کہا کہ آئرن ڈوم امریکہ اسرائیل مشترکہ پراجیکٹ ہے، کسی بھی آئرن ڈوم کی کسی تیسری فریق کو فروخت سے پہلے دونوں ممالک کی منظوری لازمی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ری پبلکن سینٹر لنڈسے گراہم اور ڈیموکریٹک سینیٹر کرس وین نے اس سلسلے میں چیئرمین اینڈ رینکنگ ممبر آف سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کو ایک خط لکھا ہے جس میں اضافی امریکی ائیر ڈیفنس اثاثوں کی سہولت کاری کے ذریعے یوکرین کے ائیر ڈیفنس کی حمایت پر زور دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ واشنگٹن نے یوکرین کو کچھ آلات، گولہ باردو اور پیٹریاٹ کے بعد انتہائی اہم ائیر ڈیفنس سسٹم فراہم کیا ہے جس میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے اور کرنا بھی چاہیے۔

خط میں آرمی اسپیس اینڈ ڈیفنس کمانڈنگ جنرل ڈینیل کاربلر کی گواہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ امریکہکے پاس اس وقت دو آئرم ڈوم بیٹریز موجود ہیں جن میں سے ایک نصب کرنے کے لیے تیار ہے اور ایک تیاری کے بالکل نزدیک ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 5 =