ستمبر 28, 2024

سعودی فورسز نے شیعہ عالم دین کو گرفتار کر لیا

سیاسیات- الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے ایک بار پھر شیعہ عالم شیخ محمد العباد کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق، شیخ العباد سات ماہ پہلے ہی سعودی جیل سے رہا ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ شیخ محمد العباد سعودی عرب کے صوبۂ الاحساء کے شہر العمران کے معروف شیعہ عالم دین ہیں، جنہیں سعودی فورسز نے 16 ستمبر 2019ء کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیخ العباد کی گرفتاری کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے انہیں اڑھائی سال قید کی سزا سنائی تھی اور یہ سزا کاٹنے کے بعد گذشتہ مارچ میں آزاد ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 − nine =