نومبر 25, 2024

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان تہران پہنچ گئے

سیاسیات- سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان تہران پہنچ گئے
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد کسی اعلی سعودی عہدیدار کا پہلا دورہ ایران ہے۔

سعودی وزیر خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد کسی اعلی سعودی عہدیدار کا پہلا دورہ ایران ہے۔

ذرائع کے مطابق، شہزادہ فیصل بن فرحان دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کا ایرانی صدر رئیسی تک پہنچائیں گے۔

سعودی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران اعلی ایرانی حکام سے دونوں ملکوں کے تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے ان کی دورہ تہران کی تصدیق کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ تہران میں سعودی سفارت خانے کے افتتاح کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوگی۔ ایران ریاض اور جدہ میں پہلے ہی اپنے سفارت خانے اور قونصل خانے کا افتتاح کرچکا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − nineteen =