دسمبر 30, 2024

اسٹیبلشمنٹ کے خلاف عمران خان کے لب و لہجہ میں تبدیلی

سیاسیات- تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لب و لہجہ اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف تندوتیز بیانات میں پچھلے چند روز سے تبدیلی محسوس کی گئی ہے جو صدر مملکت سے ملاقات کے بعد دیکھی گئی۔کچھ سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ عمران خان پسند کی ایف آئی آر نہ ہونے سے پریشان اور بعض طاقتوں سے خوفزدہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر علوی عمران خان سے ملاقات سے قبل ایک اہم غیر سیاسی شخصیت سے ملے تھے ۔ شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور پرویز خٹک جو کہ اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جاتے ہیں .

انہوں نے عمران کوبتایا تھا کہ وہ مقدمہ اپنی مرضی سے درج نہ کرا سکیں گے ،جسکی وجہ فوج کے اعلیٰ افسر کو نامزدکرناہے، مگر عمران خان بضد رہے کہ انہیں کہیں سے یقین دہانی ہے کہ وہ کامیاب رہیں گے ۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نےبھی سمجھایا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سخت زبان استعمال نہ کریں اور نہ ہی متنازعہ ایف آئی آر کو درج کرانے کی ضد کریں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 + 4 =