سیاسیات- اردن اوراسرائیل کے درمیان ایک دوسرے سے توانائی اور پانی کے تبادلے پر معاہدہ طے پاگیا اور فریقین نے متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں اس پر دستخط کردیئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن اور اسرائیل نے پانی کے بدلے توانائی کے فراہمی سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
اس معاہدے کے تحت اسرائیل پانی کی کمی کے شکار اردن کو 50 کروڑ مکعب میٹر پانی فراہم کرے گا اور بدلے میں اسرائیل کو 600 میگا واٹ توانائی مہیا کرے گا۔
دستخط کرنے کی تقریب مصر میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس “COP27″ کے موقع پر ہوئی جس کی میزبانی متحدہ عرب امارات کی جو اس منصوبے کا ایک شراکت دار بھی ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس فریقین کے ورکنگ گروپس نے باقاعدہ اجلاس منعقد کیے تھے جس میں اس منصوبے کے انتظام اور مالی معاملات کا باریکی سے جائزہ لیا گیا تھا اور فریقین نے اس منصوبے کو قابل عمل قرار دیا تھا۔