سیاسیات- فلسطینی ذرائع کے مطابق، مسجد الاقصٰی میں غاصب اسرائیلی محاصرے کے باوجود پچاس ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔
پچاس ہزار فلسطینی نمازیوں نے مسجد الاقصیٰ میں حاضر ہو کر نماز جمعہ انتہائی شان و شوکت کے ساتھ ادا کی۔
القدس اسلامی اوقاف انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے غیر قانونی محاصروں کے باوجود مسجد الاقصٰی میں 50 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔
مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سمیت 1948 کے مقبوضہ علاقوں اور بیت المقدس سے ہزاروں افراد نے علی الصبح ہی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ پڑھنے کیلئے قدس کا رخ کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی قابض فوجیوں نے سینکڑوں فلسطینی جوانوں کو مسجد الاقصٰی میں داخل ہونے سے روک دیا جبکہ انہوں نے مسجد الاقصٰی کے اردگرد کی گلیوں میں ہی نماز جمعہ ادا کی۔
غاصب اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف سخت محاصرہ کر رکھا تھا۔