سیاسیات-بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر وسیع پیمانے پر مذاکرات اور جمہوری عمل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
واشنگٹن کے نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی اور بی جے پی کی سیاست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی حکومت بھارت میں نفرت کو فروغ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی کے طرز حکومت نے لوگوں کو تقسیم کر دیا ہے، مذہبی اقلیتوں کے تحفظ، حقوق کیلئے نظام موجود ہے لیکن عمل نہیں ہو رہا۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارت میں تمام برادریوں کو مذہبی آزادی حاصل ہونی چاہیے، بھارت کا آئین ہر شخص کو برابری کا حق فراہم کرتا ہے، بھارت میں مزید نفرتیں بونے کی کوئی گنجائش نہیں۔