اپریل 5, 2025

نہ ڈالر نہ روپیہ، پاکستان کا ایران، روس اور افغانستان سے بارٹر ٹریڈ کا فیصلہ

سیاسیات- تجارت کیلئے نہ ڈالر، نہ روپیہ  بلکہ سامان کے بدلے سامان دینا ہوگا،  ایران، روس اور افغانستان سے اب بارٹر ٹریڈ ہوگی۔

وزارتِ تجارت نے تینوں ممالک سے بزنس کا طریقۂ کار جاری کردیا۔  نجی اداروں کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں ہونا ضروری قرار  دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے آن لائن پورٹل کے ذریعے تجارت کیلئے درخواست دینا ہوگی۔ وزارت تجارت کے مطابق پاکستان سے دودھ، کریم، انڈے،  سیریل، گوشت،  پھل، سبزیاں، پرفیوم، کاسمیٹکس، ہوم اپلائنسز، موٹرسائیکلیں، سرجیکل آلات اور کھیلوں کا سامان برآمد کیا جائے گا۔

روس سے گندم، دالیں، پیٹرولیم مصنوعات، کھاد اور ٹیکسٹائل مشینری جبکہ افغانستان اور ایران سے پھل، سبزیاں، مسالے اور خشک میوہ جات درآمد کیے جاسکیں گے ۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × two =