نومبر 24, 2024

یاسین ملک کو کچھ بھی ہوا تو ذمے داری مودی پر ہوگی۔ مشعال ملک

سیاسیات-کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک جب بھوک ہڑتال پر گئے تو میں نے مودی کو خط لکھا تھا کہ اگر ان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک پر بھارت نے بدترین تشدد کیا ہے، انہیں عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاتا، جو بھی ان کا وکیل ہوتا ہے اس کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یاسین ملک نے کہا ہے کہ میں اپنے کیس کا خود ہی وکیل بن جاتا ہوں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی، مقبول بٹ سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ جو کیا گیا وہ سب نے دیکھا، یاسین ملک نے اپنی زندگی، ساری خوشیاں وطن کی مٹی پر قربان کی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × two =