نومبر 24, 2024

امیر جماعت اسلامی پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ علامہ عارف واحدی

سیاسیات-شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدرعلامہ عارف حسین واحدی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ علامہ عارف حسین واحدی کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہنا تھا کہ آپکے قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آپ اس حملے میں محفوظ رہے میری دعائیں حملے میں زخمی ہونے والے جماعت اسلامی کے کارکنان کے ساتھ ہیں۔ علامہ عارف واحدی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور پیغام پہنچایا، خیریت دریافت کرنے پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےعلامہ عارف حسین واحدی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں، وحدت کے لئے ان کی خدمات لائق تحسین ھیں۔ھم سب مل کر دہشت گردی کو شکست دیں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 3 =