اپریل 5, 2025

زمان پارک سے گرفتار شرپسندوں کے اہم انکشافات

سیاسیات- گزشتہ روز زمان پارک سے گرفتار 8 مبینہ شرپسندوں نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار 8 شرپسندوں نے پی ٹی آئی کی اہم لیڈر شپ سے رابطوں کا اعتراف کیا، تمام شر پسند لیڈر شپ سے ہدایات لے رہے تھے اور  تمام ملزمان کے پارٹی رہنماؤں سے فون نمبرز اٹیچ ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم بخت عالم شانگلہ اور  ممتاز مردان کا رہنے والاہے، یہ دونوں کے پی میں پارٹی رہنماؤں سے رابطے  میں تھے، سوات کا عبدالغنی بھی کے پی سے ہدایات لیتا رہا جب کہ مصری شاہ کا اعجاز، اچھرہ کا عبد الغفور اور شاہدرہ کا زوہیب اعجاز چوہدری سے ہدایات لے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق شالیمار کا نبیل اور سیالکوٹ کا ہنزلہ بھی مسلسل ہدایات لے رہے تھے جب کہ ملزم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈنڈے ٹمبر مارکیٹ سے بنوا کر رکھے ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

One Response

  1. رانا ثناءاللہ سے بھی ہیروئن برآمد ھوئی تھی مگر کبھی عدالت کے بار بار استفار کے باوجود عدالت میں پیش نہ ھوئی
    شرجیل میمن کے ھاسپٹل کے کمرہ سے جج صاحب نے شراب برآمد کی جو لیبارٹری ٹیسٹ میں شہد ثابت ھوئی ، ایسا ھی کچھ یہاں بھی ھوگا ، کھودیں گے پہاڑ نکلے کا چوھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 4 =