نومبر 24, 2024

مولوی عبدالکبیر افغانستان کے نئے وزیراعظم مقرر

سیاسیات- طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر ملا محمد حسن اخوند کی جگہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔ نیشنل انفارمیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے سربراہ انعام اللہ سمنگانی کو قندھار میں ثقافت اور اطلاعات کا سربراہ بھی مقرر کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا محمد حسن کو خرابی صحت کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ گذشتہ اپریل میں تحریک کے سرکاری ترجمانوں اور میڈیا اہلکاروں کو کابل سے جنوبی افغانستان کے شہر قندھار منتقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 1 =