مئی 4, 2025

محکمہ داخلہ نے فی الحال فوج اور رینجرز کو واپس بھیجنے سے انکار کر دیا

سیاسیات-  لاہور سمیت پنجاب میں امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے فی الحال فوج اور رینجرز کو واپس بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کا کہنا ہے کہ فوج اور رینجرز ابھی پنجاب اور لاہور میں موجود رہیں گے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میاں شکیل احمد کا کہنا ہے کہ فوج اور رینجرز کو فی الحال واپس نہیں بھیجا جا رہا ہے۔ فوج اور رینجرز ابھی پنجاب اور لاہور میں موجود رہیں گے۔ واپسی کا فیصلہ حالات  دیکھ کر کریں گے۔ میاں شکیل احمد نے بتایا ہے کہ فوج اور رینجرز کی واپسی کا فیصلہ حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالات دیکھ رہے ہیں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے رپورٹ حاصل کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

seventeen − 3 =