اپریل 7, 2025

جناح ہاؤس سمیت دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کے شرپسندوں کی شناخت

سیاسیات- قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاؤس سمیت دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کے اکثر شرپسندوں کی شناخت کرلی۔

ذرائع کے مطابق شر پسندوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہےکہ جناح ہاؤس کو جلانے، توڑ پھوڑ اور قیمتی سامان و دستاویزات چوری کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پرتشدد کارکنان مسلح آتشی اسلحہ، ڈنڈے، پتھر و پیٹرول بم سے لیس تھے جب کہ دیگر علاقوں میں ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والےدیگر افراد بھی قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × one =