نومبر 26, 2024

آئی سی سی کی نئی رینکنگ: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

سیاسیات-انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ اَپ ڈیٹ کے بعد نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیم رینکنگ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو تیسرے نمبر پر دھکیلتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی جبکہ آسٹریلیا 118 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 1-4 سے ہوم گراؤنڈ پر کامیابی سمیٹی اور پانچویں سے دوسری پوزیشن پر آگیا۔

گرین شرٹس آئی سی سی رینکنگ میں 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت ایک پوائنٹ کی کمی سے 115 ریٹنگ کے ہمراہ تیسری پوزیشن پر قابض ہے۔

دیگر ٹیموں میں نیوزی لینڈ 104 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، انگلینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹی، بنگلہ دیش ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں جبکہ سابق عالمی چیمپئین ویسٹ انڈیز 10 ویں نمبر پر موجود ہے۔

بابراعظم کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان نے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تاہم سیریز میں کلین سوئپ کرنے میں ناکام رہا تھا اور یوں پہلی پوزیشن کا تاج محض 48 گھنٹے سج سکا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 − 11 =