اپریل 6, 2025

سعودی عرب میں جلد سفیر تعینات کریں گے۔ ایران

سیاسیات- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سفیر کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کریں گے۔

امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں کوششیں آخری مراحل میں ہیں۔ تہران میں سعودی سفارت خانہ کھولنے اور ریاض میں ایرانی سفیر کی تعیناتی کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تہران میں سعودی عرب کا سفارتخانہ کھولنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اسی کے ساتھ ایران بھی جلد ریاض کے لئے اپنے سفیر کی تعییناتی کا عمل مکمل کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی دونوں ملکوں کے علاوہ اسلامی دنیا اور خطے کے لئے بھی مفید ثابت ہوگی۔

یاد رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے چین کی ثالثی میں بیجنگ میں مذاکرات کے بعد باہمی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

six + 16 =