اپریل 6, 2025

آئی ایس پی آر کا اعلامیہ زمینی صورتحال کے ادراک پر مبنی نہیں۔ تحریک انصاف

سیاسیات- پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی یس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے پر تحریک انصاف نے بیان جاری کردیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ آئی ایس پی آر کا اعلامیہ زمینی صورتحال کے ادراک پرمبنی نہیں، ہم انتخابات میں مداخلت اور دھاندلی سے عوام کےحقِ حاکمیت پر ڈاکےکے مخالف رہے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سیاسی نظریے اور فلسفےکو عوام میں غیر معمولی تائید ملی، پی ٹی آئی اپنی ساخت، نظریے اور منشورکے اعتبار سے ایک جمہوری جماعت ہے جو پرامن، غیرمتشدد اور آئین و قانون پرکاربند رہ کر مقاصد کےحصول پریقین رکھتی ہے، پارٹی  نے ہمیشہ آئین و قانون سے انحراف کی حوصلہ شکنی کی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد عوامی ردعمل بہت سے عوامل سے جڑا ہے، ماورائے قانون اقدامات اور معیشت کی تباہی نے بھی تلخی پیدا کی، عمران خان نے شفاف انتخابات کے ذریعے سیاسی  وانتظامی بحران کا حل پیش کیا، پی ٹی آئی افراد اور اداروں کویکساں طورپرقانون کی تابعداری کا پابند سمجھتی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 3 =