نومبر 24, 2024

اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری،مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے 3 سینیئر ترین کمانڈر سمیت 9 فلسطینی شہید

سیاسیات- اسرائیلی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر بمباری کے نتیجے میں مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے 3 سینیئر ترین کمانڈر سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر، رفاح اور خان یونس پر بمباری کی ،حملے کے بعد ایک عمارت میں آگ بھی لگ گئی،اسرائیل نے علاقے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے  اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔

اسرائیلی حملے میں اسلامی جہاد کے 3 سینیئر ترین کمانڈر سمیت 9 فلسطینی شہید ہوئے، شہید فلسطینیوں میں القدس بریگیڈ کے کمانڈر خلیل، بریگیڈ کے ترجمان طارق اور سیکرٹری جہاد غنیم شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحدی کراسنگ بھی بند کر دی۔

دوسری جانب  فلسطین کی جانب سے جوابی حملےکے خطرے کے پیشِ نظر جنوبی اسرائیل میں خصوصی حالت نافذ ہوگئی، اسرائیل کے جنوبی علاقے میں لوگوں کو بم شیلٹرز میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five + 1 =