سیاسیات- ضلع کرم میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ اساتذہ جوان نسل کے مربی اور قوم کے سپوت ہیں ان کا قتل انسانیت کا قتل ہے،عالمی سطح پر وطن عزیز کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔دنیا میں بجا طور پر یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ اگر اس ملک میں معلم محفوظ نہیں تو پھر کون محفوظ ہے۔