اکتوبر 5, 2024

نوشہرو فیروز: مولانا جان محمد ونگانی مرحوم کی پہلی برسی کا انعقاد

سیاسیات-پہلی برسی رفیق قائد ملت جعفریہ پاکستان مرحوم مولانا جان محمد ونگانی کا انعقاد 30 اپریل 2023 بروز اتوار مدرسہ امام مہدی عج ٹھاروشاہ روڈ نوشہروفیروز میں کیا گیا, جس میں خصوصی طور پر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظ اللہ کا برسی کے حوالے سے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی معروف, نظریاتی, تنظیمی اور سماجی شخصیت مولانا جان محمد ونگانی نہ صرف تبلیغ کے شعبوں میں فعال اور سرگرم رہنماء کے طور پر پہچانے جاتے تھے بلکہ ملی پلیٹ فارم کے ذریعہ یونٹ سے لے کر صوبائی سطح تک خدمات انجام دینے میں پیش پیش رہے, قائد مرحوم علامہ مفتی جعفر حسین, قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی سے لے کر اب تک مرحوم کی ملی و سماجی خدمات کا ایک طویل دورانیہ ہے, مولانا جان محمد جعفری ونگانی کی بے لوث اور گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ مختلف میدانوں میں جاری انکی جدوجہد کو آگے تک لے جایا جائے, جس سے نہ صرف مولانا مرحوم کی روح بھی شاد ہوگی اور یہ عمل ملت کی سربلندی و سرفرازی کا سبب بھی بنے گا, مولانا مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر ایک بار پھر انکے خانوادے, پسماندگان, علماء کرام, دوست و احباب اور انکے عقیدتمند شاگردان سے دل تعزیت و تسلیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں جس کو مومنین تک پہنچایا گیا برسی سے علامہ سید ارشاد حسین نقوی, علامہ محمد محسن مہدوی, علامہ عبدالمجید بہشتی, مولانا قاری منظور حسین سولنگی, مولانا محمد شریف قمی, علامہ ڈاکٹر خادم حسین الحسینی, صوبائی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ زوار دوست علی ونگانی, مولانا علی رضا رضوانی, مولانا کامران علی نے خطاب کیا, تمام علماء کرام و دیگر شخصیات نے مرحوم مولانا جان محمد جعفری کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور خدمتوں کو اجاگر کیا برسی میں ڈویژنل صدر SUC نوابشاہ زوار محمد حسین چانڈیو, ڈویژنل جنرل سیرٹری مولانا تاج علی انقلابی, ضلع صدر نوابشاہ مولانا عطا حسین چانڈیو, ضلع صدر نوشہروفیروز ایڈووکیٹ سید زاہد حسین شاہ, سینئر رہنماء مولانا امجد علی جعفری,ضلع صدر اسلامک امپلائز آرگنائزیشن محمد سلیمان چنا, مولانا ارباب علی چانڈیو, مولانا عاشق حسین کھوسو, ڈویژنل صدر جے ایس او پاکستان سیہون ڈویژن برادر محسن علی ساجدی ونگانی اور ضلع بھر سے شیعہ علماء کونسل/ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان/ اسلامک امپلائز ویلفیئر آرگنائزیشن/ پیام ولایت اسکاؤٹس/ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے تمام یونٹس, کارکنان, تنظیمی شخصیات, اہلسنت برادران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی.

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 1 =