اکتوبر 5, 2024

عراق: امریکی فوجی اڈے عین الاسد میں بڑے پیمانے پر فوجی ہتھیار داخل

سیاسیات- امریکی باوردی دہشت گردوں کے فوجی اڈے، عین الاسد میں بڑے پیمانے پر ہتھیار اور فوجی وسائل داخل کئے گئے ہیں۔ عراق کے ایک سیکورٹی عہدے دار نے ایک نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ یہ فوجی کھیپ کویت کے ذریعے عراق کے عین الاسد فوجی چھاؤنی میں بھیجی گئی ہے۔  اس سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ ہتھیاروں اور فوجی وسائل پر مشتمل یہ کھیپ سخت سیکورٹی انتظامات اور امریکی جیٹ فائٹروں اور ڈرون طیاروں کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ منتقل کی گئی ہے۔  ایک عراقی ذریعے نے خبر دی ہے کہ دہشت گرد امریکی فوجیوں کی بڑی تعداد کو بھی کویت سے عین الاسد بھیجا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عین الاسد میں موجود سیکورٹی اہلکاروں کو بھی اس خفیہ نقل و حمل کے مقصد کے بارے میں علم نہیں ہے۔  قابل ذکر ہے کہ عین الاسد ایئربیس عراق کے صوبہ الانبار میں واقع ہے جس کا  دارالحکومت بغداد سے فاصلہ ایک سو ساٹھ کلومیٹر ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

1 × five =