اپریل 5, 2025

ایرانی فوج کو 200 سے زائد نئے اسٹریٹجک ڈرون مل گئے

سیاسیات- ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت دفاع نے میزائل اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم سے لیس 200 سے زائد نئے ڈرون اپنی فوج کو فراہم کیے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک تقریب میں وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی نے ’200 سے زائد طویل فاصلے تک مار کرنے والے سٹریٹجک ڈرونز‘ آرمی چیف عبدالرحیم موسوی کے حوالے کیے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے ارنا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے تیار کردہ یہ ڈرون جاسوسی اور حملے کے مشن کے لیے تیار کیے گئے ہیں اور یہ فضا سے فضا اور فضا سے زمین تک مار کرنے والے میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

امریکہ اور یورپی یونین نے ایران پر اس کے ڈرون پروگرام پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس نے یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے روس کو بغیر پائلٹ ایریل وہیکلز فراہم کی تھیں۔

جبکہ ایران اس الزام کی تردید کرتا ہے۔

جنوری میں امریکی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایران یوکرین جنگ کے لیے روس کو مہلک ڈرونز فراہم کرنے کے بعد ممکنہ طور پر وہاں ہونے والے جنگی جرائم میں شریک ہو رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

20 − nineteen =