سیاسیات- لبنان کی مقاومتی تنظیم کی ایگزیکٹیو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے کہا ہے کہ مقاومت وحدت اور عزم و ارادے کا عملی نمونہ ہے اور صہیونی غاصب حکومت کے ناپاک حربوں کا ہر میدان میں مقابلہ کرے گی۔
حزب اللہ کی ایگزیکٹیو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے مغربی کنارے کو بیت المقدس کا جدید سپر قرار دیا جو انتہاپسند صہیونی وزیر اعظم کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کی پالیسیوں اور سازشوں کی وجہ سے مقاومت اور عوام میں فاصلہ ایجاد کرنے کی کوشش کی گئی۔ اگر ان دونوں کے درمیان فاصلہ آیا تو دشمن کو موقع مل جائے گا۔ مقاومت ہی خطے کے عوام کو متحد کرسکتی ہے اور غاصب حکومت سے مقابلے اور مقبوضہ علاقوں کو واپس لینے کا واحد ذریعہ مسلح مقاومت ہے۔
انہوں نے فلسطین اور بیت المقدس کو اپنی سیاست کا بنیادی اور مرکزی محور قرار دیا اور کہا کہ آج مغربی کنارے نے بیت المقدس کے لئے سپر کا کام انجام دینا شروع کیا ہے۔ ہم پورے فلسطین کے لئے ڈھال بن جائیں گے اور صہیونی حکومت کے عزائم کو ہر میدان میں ناکام بنائیں گے۔
اس سے پہلے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ صالح العاروی نے کہا تھا کہ مغربی کنارے میں مقاومت تقویت پارہی ہے۔ ہم فلسطین کی طرف بڑھنے والے غاصب صہیونیوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔ فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اگر برا سلوک کیا گیا تو شدید ردعمل کا سامنا ہوگا۔