نومبر 24, 2024

شامی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

سیاسیات-جمہوریہ عربی شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے سعودی عرب پہنچے ہیں، جہاں وہ دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ مسائل پر بات چیت کریں گے۔ شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے آج خبر دی ہے کہ وزیر خارجہ فیصل المقداد سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ عرب ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ فیصل المقداد اپنے سعودی ہم منصب “فیصل بن فرحان” کی دعوت پر ایک وفد کے ہمراہ جدہ گئے ہیں، جہاں وہ دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ “ولید الخریجی” اور دیگر سینیئر سعودی حکام نے جدہ ائیر پورٹ پر اپنے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ دورہ سعودی عرب میں شامی امور خارجہ کے معاون “ایمن سوسان”، ایگزیکٹو سپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر “جمال نجیب” اور دفتر خارجہ کے رکن “یزن الحکیم”، فیصل المقداد کے ہمراہ ہیں

کچھ ہی دیر قبل سعودی عرب کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ شامی وفد سعودی عرب کی دعوت کے بعد جدہ پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ 2012ء کے بعد شامی وزیر خارجہ پہلی بار سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے مارچ 2012ء میں شام سے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے دمشق میں اپنا سفارت خانہ بند کر لیا تھا۔ قبل ازیں روسی میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ سعودی عرب دس سالہ سفارتی تعلقات میں معطلی کے بعد دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا خواہاں ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − 10 =