نومبر 24, 2024

یمنی سپریم پولیٹکل کونسل کے سربراہ سے عمانی و سعودی وفد کی ملاقات

سیاسیات- صنعاء صدارتی محل میں یمنی سپریم پولیٹکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط سے عمانی و سعودی وفد نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مہدی المشاط نے یمن میں قیام امن اور ثالثی کے حوالے سے عمان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ مہدی المشاط نے یمنی عوام کی امنگوں کے مطابق آزادی و استحکام کے قیام کے لئے صنعاء کے منصفانہ اور باعزت ٹھوس موقف پر زور دیا۔ دوسری جانب سعودی وفد کے سربراہ نے بھی یمن میں امن و استحکام کے حوالے سے عمان کی کوششوں کو سراہا۔ اس ملاقات میں یمن کی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ “محمد عبدالسلام” کے علاوہ دیگر حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس سے پہلے “انصار الله” کے پولیٹیکل ایڈوائزر “محمد البخیتی” نے کہا کہ صنعاء میں جاری مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، لیکن واضح طور پر خطے میں امن کی فضاء بحال ہونے پر اچھی امید رکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ریاض اور صنعاء کے درمیان آبرومندانہ امن کا حصول دونوں فریقین کی کامیابی ہے۔ دونوں فریقین کو کوشش کرنی چاہیئے کہ پرانے زخموں کو بھول جائیں اور امن و استحکام کے تحفظ کی خاطر میڈیا کو کنٹرول کریں، تاکہ دونوں حکومتیں ماضی کے تجربے کو بدلتے ہوئے نئے دور کا آغاز کریں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × 2 =