نومبر 24, 2024

سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں ایک اور اہم پیشرفت

سیاسیات- سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں ایک اور اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق قونصل خانے کی دوبارہ بحالی کیلئے سعودی تکنیکی وفد ایران پہنچ گیا جس کی سربراہی سینیئر سفارت کار ناصر بن عوض آل غنوم کر رہے ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وفد ایرانی حکام کے ساتھ سفارتی مشنوں کی بحالی کے مکینزم پر بات چیت کرے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر مشہد میں قائم سعودی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے پر بات چیت کی جائے گی۔

دوسری جانب سعودی وفد نے  ایرانی وزارت خارجہ میں پروٹوکول ڈپارٹمنٹ کے سربراہ سے بھی ملاقات کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے چین نے ملاقات کی تھی جس میں سفارتخانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

ایران نے جدہ اور سعودی عرب نے مشہد میں قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × 1 =