سیاسیات- تحریک انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن نے سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی تصدیق کی ہے۔
انصار اللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت اور ممکنہ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال اس کی تفصیلات کے بارے میں بات نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ اس سلسلے میں، انصار اللہ یمن کے سینئر رکن نے اعلان کیا ہے کہ ہم یمن کی سرزمین میں اماراتی افواج کی مسلسل موجودگی کو قبول نہیں کریں گے۔
البخیتی کے مطابق، متحدہ عرب امارات کا یمن پر حملہ کرنے میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون ایک بہت بڑی غلطی تھی اور متحدہ عرب امارات کو سبق حاصل کرتے ہوئے پیچھے ہٹنا چاہیئے۔
محمد البخیتی نے مزید کہا ہے کہ جنگ بندی کے حصول کی شرائط، قیام امن کی شرائط سے مختلف ہیں۔
محمد البخیتی نے مزید کہا کہ یمن میں جنگ بندی دو مرحلوں میں افہام و تفہیم کے ساتھ عیدالفطر سے قبل طے پا جائے گی۔