سیاسیات- حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں یوم القدس کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یوم القدس کی ریلیوں میں عوام سے وسیع پیمانے پر شرکت کا مطالبہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے اپنی تقریر میں یوم القدس کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں فلسطینی اور خطے کی عوام کی امنگوں کے مطابق، بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کے دفاع اور غاصب صہیونی حکومت کے خلاف عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت کی درخواست کرتا ہوں۔
سید حسن نصر اللہ نے سوشل نیٹ ورک اور ورچوئل اسپیس پر کچھ صارفین کے طرز عمل اور کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لبنانی سوشل نیٹ ورکس پر ایک دوسرے پر پرتشدد انداز میں حملہ اور مذہبی مسائل سے متعلق تمام حدود کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، جو کہ افسوسناک اور غلط رویہ ہے اور اس کا اعادہ نہیں ہونا چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ایک ساتھ زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ملک تفرقہ بازی کو مزید برداشت نہیں کر سکتا اور تاریخی تجربہ بھی اس بات کو ثابت کرتا ہے۔
سید حسن نصراللہ نے تمام لبنانی عوام سے ایک دوسرے کے ساتھ تعامل برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تناؤ، غم و غصّے کا مظاہرہ اور نامناسب الفاظ کا استعمال جائز نہیں ہے، ہمیں اپنے ہم وطنوں کی نسبت غم و غصّے کو کنٹرول کرنا چاہیئے، تاکہ ملک بحال ہو سکے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کی یہ تیسری تقریر ہے، تاہم انہوں نے اپنی تقریر میں بیت المقدس، مغربی کنارے اور شام میں ہونے والے واقعات پر ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کے طرز عمل اور کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض لبنانی سوشل نیٹ ورکس پر ایک دوسرے پر پرتشدد انداز میں حملہ اور مذہبی مسائل سے متعلق تمام حدود کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، جو کہ افسوسناک اور غلط رویہ ہے اور اس کا اعادہ نہیں ہونا چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ایک ساتھ زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ملک تفرقہ بازی کو مزید برداشت نہیں کر سکتا اور تاریخی تجربہ بھی اس بات کو ثابت کرتا ہے۔