نومبر 24, 2024

ملت فلسطین کی حمایت میں ذمہ دارانہ موقف اسرائیلی دشمن کو تباہ کر دے گا۔ انصار اللہ

سیاسیات- یمن کی مقاومتی تحریک انصار الله کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی نے مسجد اقصیٰ اور فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت کی۔ سید عبدالمالک الحوثی نے مسجد اقصیٰ اور اس میں اعتکاف پر بیٹھے مسلمانوں کے خلاف صیہونی جارحیت کو شیطانی عمل قرار دیا۔ انہوں نے اس بربریت کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔ عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، انصار الله کے سربراہ نے اس امر کی جانب زور دیا کہ ملت فلسطین کی حمایت میں ذمہ دارانہ موقف اسرائیلی دشمن کو تباہ کر دے گا۔ انہوں نے تمام مسلمانوں سے مسئلہ فلسطین کی حمایت میں ایک ٹھوس موقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ بدھ کے روز سحری کے وقت فلسطینی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی کہ اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا، صیہونی فوجیوں نے حملے کے دوران مسجد میں موجود نمازیوں و متعکفین کو اپنے ظلم کا نشانہ بنایا اور اس جارحانہ کارروائی کے دوران تقریباََ 400 افراد کو حراست میں لے لیا۔

“عرین الاسود” اور “حماس” سمیت تمام فلسطینی مقاومتی گروہوں نے صیہونیوں کے اس اشتعال انگیز اقدام کے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔ عربی و اسلامی ممالک مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب کو کشیدگی میں اضافے کا سبب  گردانتے ہیں۔ مقبوضہ قدس اور اس کے اطراف میں کشیدگی کی تازہ صورتحال میں اضافہ 2022ء کے اواخر میں “بنیامین نتین یاہو” کی سربراہی میں بننے والی حکومت کے بعد دیکھنے میں آیا ہے۔ عبرانی میڈیا اس حکومت کو اسرائیل کی تاریخ میں سخت گیر حکومت قرار دیتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × one =