نومبر 23, 2024

خواتین پر پابندیاں، اقوام متحدہ کا وفد آج طالبان حکام سے مذاکرات کرے گا

سیاسیات- افغانستان میں اقوام متحدہ کا مشن بدھ کو کابل میں طالبان حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا تاکہ نئی حکومتی پابندی کے بارے میں ’وضاحت حاصل کی جا سکے‘ جس کے مطابق خواتین عملے کو ملک بھر میں عالمی ادارے کے لیے کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق طالبان کی جانب سے اقوام متحدہ میں کام کرنے والی افغان خواتین پر پابندی کے نفاذ کے حکم کے بعد عالمی ادارے نے افغانستان میں موجود اپنے تقریباً ساڑھے تین ہزار افراد کے عملے کو اگلے دو دنوں تک کام پر نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجرک نے نیویارک میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے دفتر کو ’طالبان حکام کی جانب سے ایک حکم نامہ موصول ہوا ہے جس میں عالمی ادارے کے عملے میں شامل خواتین کے کام کرنے پر پابندی کے بارے میں بات کی گئی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اس حکم نامے کے اثرات کا جائزہ لے رہا ہے اور مزید وضاحت کے لیے بدھ کو کابل میں افغان وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کر رہا ہے۔

ملک میں تقریباً 400 افغان خواتین اقوام متحدہ کے لیے کام کر رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × two =