نومبر 23, 2024

ٹرمپ فرد جرم کا سامنا کرنے کے لئے نیو یارک پہنچ گئے

سیاسیات- سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالت میں پیشی کے لیے فلوریڈا سے نیویارک میں اپنی رہائش گاہ ٹرمپ ٹاور پہنچ گئے، وہ عدالت میں فرد جرم کا سامنا کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا سے خصوصی پرواز بی 752 میں نیویارک کے لیے روانہ ہوئے تو  ان کی اس پرواز کو دنیا بھر سے بیک وقت 82 ہزار سے زائد لوگوں نے ٹریک کیا۔

سابق امریکی صدر نے بوئنگ 2J4ER-757 طیارے میں سفر کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے نیویارک ائیر پورٹ پر لینڈ کیا۔

دوسری جانب نیویارک کے میئر نے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کےخلاف کارروائی کے دوران پُرتشدد احتجاج  کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، سابق امریکی صدر  پر آج باقاعدہ الزامات عائد کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل فحش فلموں کی اداکارہ کو مبینہ طور پر خاموش رہنے کے لیے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں جمعرات کو فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × one =