سیاسیات- فلسطین میں مقامی فٹبال کپ فائنل کے دوران غاصب صیہونی فوج نے اسٹیڈیم پر دھاوا بول دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صیہونی فوج نے اسٹیڈیم میں خوب ہنگامہ آرائی کی، اس کے علاوہ آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے تماشائیوں سمیت کھلاڑیوں کو مشکلات پیش آئیں۔
آنسو گیس سے بچوں، بزرگ، خواتین سمیت اور کھلاڑیوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم خوش قسمتی سے صیہونی فوج کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔